5e59f6285d3b5

خیبرپختونخوا میں عوام تک کورونا سے متعلق معلومات پہنچانے کے لیے میڈیا رسپانس ٹیم تشکیل

ویب ڈیسک(پشاور)محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے عوام تک کورونا سے متعلق تصدیق شدہ معلومات پہنچانے کے لیے میڈیا رسپانس ٹیم تشکیل دے دی۔
رسپانس ٹیم پرنٹ، الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عمران ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ اعلی تعلیم، ثانوی تعلیم، صحت اور ریلیف کے لیے آفیسرز کی ذمہ داریاں لگائی گئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد