123 13

پی ڈی ایم کے گزشتہ جلسوں سے بڑا جلسہ 22 نومبر کا پشاور میں ہوگا. سردار حسین بابک

ویب ڈیسک (پشاور):پی ڈی ایم کے صوبائی قیادت کا اجلاس ختم، سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسہ کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، پی ڈی ایم کے گزشتہ جلسوں سے بڑا جلسہ 22 نومبر کا پشاور میں ہوگا، پانچ تاریخ کو ضکعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے مگر تاحال اجازت نہیں دی گئی، ضلعی انتظامیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، جلسہ کے شرکاء کا تحفظ دینا حکومت کی زمہ داری ہے، ضکعی انتظامیہ اجازت دے یا نہ دے جلسہ دلہ زاک روڈ پر ہی ہوگا، 22 نومبر کو تمام قائدین کو باچاخان مرکز میں ظہرانہ دیا جائے گا، انتظامیہ کسی وزیر یا مشیر کے زبانی احکامات پر عمل نہ کرے، اگر حکومت اور وزراء میں ہمت ہے تو ضلعی انتظامیہ کو تحریری احکامات دیں، 22 نومبر کو پشاور میں ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹے گا، ہم پرامن سیاسی کارکن ہیں، یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے تمام قائدین کی تصاویر لگی ہونگی، جب مریم نواز خو بلاول بھٹو کے بیان پر اعتراض نہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد :ویڈیو وائرل ہوگئی