Coronavirus KPK 1 1

خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 186 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے دو افراد جانبحق ہوا ہے، صوبے میں کورونا سے جانبحق افراد کی تعداد 1290 ہوگئی، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 186 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افرد کی تعداد40843 تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 63 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا سے اب تک 38168 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں، صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1385تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  مجھے اپنے شہید بیٹے پر فخر ہے، والد کیپٹن حسین جہانگیر شہید