پشاورمیں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر شہید

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر شہید ہوگئے، ڈاکٹر بشیر سابقہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں کئی دنوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، پی ڈی اے کے مطابق ڈاکٹرز کمیونٹی طب کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی، ڈاکٹر محمد بشیر کی نماز جنازہ آج دن 2 بجے چنئی آشیانہ ہوٹل مانسہرہ کے قریب ادا کی جائے گی، صوبے میں کورونا وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 21 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ