گورنمنٹ کمپرہنسیو سکول کوہاٹ کے پانچ طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک(کوہاٹ) کوہاٹ سکول کورونا وائرس کی دوسری لہر کے نشانے پر ۔گورنمنٹ کمپرہنسیو سکول کے پانچ طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گورنمنٹ کمپرہنسیو سکول دس دن کے لئے بند کر دیا گیاہے۔
پرنسپل شاہد زمان کے مطابق چوبیس اساتذہ اور دیگر سٹاف سمیت 170 افراد کے نمونے لئے گئے تھے،تا ہم دسویں کلاس کے پانچ طلبا ء کے سواب نمونوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان