ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 1808 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 34 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 1808 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 22088 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،

ملک میں 3 لاکھ 49 ہزار 992 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 52 ہزار 72 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 8 ہزار 221، کے پی میں 41258 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 22765 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4409، بلوچستان میں 16226 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  غزہ میں مزید 39 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے

آزاد کشمیر میں کورونا کے 5041 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7055 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2704، پنجاب میں 2438 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1302،اسلام آباد میں 248 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں کورونا کے 93 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  عدالت نے علی امین گنڈاپور 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 116 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 36686 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں 189 مریض وینٹیلٹر پر زیر علاج ہیں، ملک کے 736 ہسپتالوں میں کورونا کے 1296 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 48 لاکھ 10 ہزار 182 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔