781755 5515627 younus1 updates

پی سی بی نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

ویب ڈیسک : پی سی بی نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا، ارشد خان کو ویمنز ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات نہ ہوئیں تو بھی یونس خان کے تجربے اور قابلیت سے مستفید ہونے کا پلان بنایا ہے، ڈومیسٹک سطح پر بھی کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں، کوشش ہوگی کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی بروقت شناخت کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لاسکوں، ارشد خان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ہیمپ کے ہمراہ خواتین کرکٹرز کی کوچنگ کرنے کا ایک بہترین موقع ملا ہے، یونس خان کی تقرری کم از کم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 تک کے لیے کی گئی ہے، اکتوبر/ نومبر2022 میں آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا، یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں تھیں، سابق کپتان اب دورہ نیوزی لینڈ میں بھی یہی کردار نبھائیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی، یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 جبکہ 265 ایک روزہ انٹر نیشنل میچز میں 7249 اور 25 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں 442 رنز اسکور کئے، یونس خان نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں، یونس خان کا بہترین اسکور 2009 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف 313 رنزتھا،
یونس خان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی تھے، ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔