خیبر پختونخوا میں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 214 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جانبحق ہوا ہے، صوبے میں کورونا سے جانبحق افراد کی تعداد 1303 ہوگئی،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 214 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افرد کی تعداد41472 تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 100 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا سے اب تک 38526 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں، صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1643تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان