ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 2304 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 37 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 2304 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی،

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 23641 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 21 ہزار 563مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 52 ہزار 296 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 53 ہزار 051 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 8 ہزار 822، کے پی میں 41472 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ختم

اسلام آباد میں 23122 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4416 ، بلوچستان میں 16274 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 5139 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7092 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2718، پنجاب میں 2455 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب

خیبرپختونخوا میں 1303،اسلام آباد میں 250 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 155، گلگت بلتستان میں کورونا کے 93 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 118 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 36923 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،

ملک بھر میں 195مریض وینٹیلٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 736 ہسپتالوں میں کورونا کے 1405 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 48 لاکھ 47 ہزار 105کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔