کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے ڈریپ نے حفاظتی اقدامات اٹھا لئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے ڈریپ نے حفاظتی اقدامات اٹھا لئے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے این سی او سی سفارشات کے تحت حفاظتی اقدامات کے بارے سرکلر جاری کردیا، سرکلر کے مطابق ڈریپ میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام تاحکم ثانی معطل رہے گی، تمام ڈائریکٹرز مینوئل حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ڈریپ میں ہرقسم کے وزیٹرز کا داخلہ ممنوع قراردیا، عملہ ہر وقت ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے، نزلہ، زکام ،سانس لینے میں شکایت کی صورت میں فوری علاج کرائے، ہاتھوں کو صاف رکھا جائے اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائے، ڈریپ کے اندر انتہائی اہم امور کے علاوہ اجلاس، ملاقات سے اجتناب کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری