کورونا: ملک میں لاک ڈاوَن اور تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے پیر کو ہوں گے

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پیر کو نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر کے اجلاس کے بعد لاک ڈاوَن اور تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  روس اور چین کے صدور کا باہمی تعاون پر زور

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر پیر کو این سی او سی کے فوری بعد ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں وزارت صحت اور تعلیم کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔ مشاورت کے بعد تعلیمی اداروں اور لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ