sugar 1 1

صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے وافر مقدار میں چینی درآمد کردی

ویب ڈیسک: محمکہ خواراک کے مطابق صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے وافر مقدار میں چینی درآمد کردی ہے، چینی شہریوں کو فی کلو 87.50 روپے میں فراہم کی جائیگی، درآمد شدہ چینی صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژنز تک پہنچ گئی ہے جو عوام کو سستے داموں فراہم کی جائیگی،درآمد شدہ چینی شہریوں کیلئے سستا بازار و جنرل سٹورز پر 87.50 روپے میں دستیاب ہوگی، محکمہ انڈسٹریز کی نگرانی میں بیرون ممالک سے درآمد شدہ چینی کراچی پورٹ پہنچنے کے بعد مختلف ڈویژنز میں پہنچایا گیا ہے، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان‘ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت دیگر ڈویژنز میں اسکی خرید و فروخت شروع ہو چکی ہے، گنے کی کرشنگ کا سیزن بھی شروع ہو رہا ہے جس سے چینی کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہو گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز