banner islamabad traffic plan

اسلام آباد میں لبیک یارسول اللہ دہرنے سے روڈز بند،شہریوں کیلئےٹریفک پلان تیار

ویب ڈیسک(اسلام آباد) اسلام آباد میں لبیک یارسول اللہ ریلی کے دہرنے کی وجہ سے تمام بین الصوبائی ٹریفک کا دباو ایکسپریس وے اور کشمیر ہائی وے پر ہے جس کی وجہ سے مختلف مقامات سے روڈز کو بند کیا گیا ہے۔
ٹریفک کے بہا کو رواں دواں رکھنیکے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،شہریوں سے اپیل کئی گئی ہے کہ ٹریفک پلان کے مطابق روڈ استعمال کریں اور اسلام آباد کی طرف غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب راستہ اختیار کریں۔
پشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹر وے پر ڈال دی جائے گی،کلثوم پلازہ جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہیں۔شہری ناظم الدین اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔جیو چوک سے بجانب پولی کلینک چوک فضل حق روڈ دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،شہری لقمان حکیم روڈ استعمال کریں۔فیض آباد چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہیجس کی تفصیل یہ ہیں۔
راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،تاہم شہری راول ڈیم چوک سے پارک روڈ،ترامڑی،لہتراڑ روڈ کہنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں،زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،شہری کشمیر ہائی وے ناینتھ ایونیو اور آئیجے پی روڈ استعمال کریں۔
ٹریفک پلان کے مطابق کہنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے۔کرال سے اسلام آباد آنے والے شہری کہنہ پل سے لہتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں۔ناینتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،تاہم لوگ آئیجے پی روڈ سے براستہ گوہر شہید چوک،گندم گودام چوک،فقیر ایپی روڈ سے کشمیر ہائی وے استعمال کریں،اسی طرح آئی جے پی روڈ سے براستہ ناینتھ ایونیو کشمیر ہاء وے استعمال کریں۔
شہری راولپنڈی سے براستہ مری روڈ اسلام آباد آنے والے شہری مری روڈ سے براستہ سٹیڈیم روڈ ناینتھ ایونیو استعمال کریں یا براستہ کرال کہنہ پل،لہتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ راول ڈیم چوک استعمال کریں۔ڈھوکڑی سہروردی سرینا چوک بجان فرانس ٹرن دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،ریڈ زون،سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے براستہ ایمبیسی روڈ،نادرا چوک سے ریڈیو پاکستان چوک یا مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔،مزید معلومات کے لیے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 اور 0519261992 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک