2 SHOT CAOLLAGE 1

آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف جعلی اکانٹس ریفرنس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کیخلاف جعلی بینک اکانٹس ریفرنس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کی ۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے دائر حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکر لی ۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسین لوائی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جا سکا،گزشتہ سماعت پر بھی وکلا کی ہڑتال کے باعث ملزم حسین لوائی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے ملزم ارشد تبریز بھی عدالت میں پیش نا ہوئے ۔ارشد تبریز آئیسولیشن میں ہونے کی وجہ سے پیش نا ہوسکے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ ارشد تبریز اپنا جونئیر وکیل مقرر کریں کہ انکے غیر موجودگی میں گواہ کا بیان ریکارڈ کریں، آئندہ سماعت پر ملزمان کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بھارت سے دوستی کرانے کا فیصلہ کابینہ کریگی، اسحاق ڈار