66 1

سوات میں بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (سوات): مینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، کالام، ملم جبہ، مدین، بحرین، گبرال اور اشو میں برفباری کا سلسلہ جاری، کالام میں 2 فٹ، اشو، گبرال 3 فٹ، مہوڈنڈ 4 فٹ اور ملم جبہ میں 2 فٹ برفباری کا ریکارڈ ہے، برفباری سے ہر سو سفیدی ہی سفیدی چاہ گئی،
مینگورہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 زیادہ سے زیادہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے،
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے تک برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور