پشاور میں کورونا سے ایک اور ہیلتھ ورکرز شہید

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے ایک اور ہیلتھ ورکرز شہید ہوگئی ہیں، ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ن رسنگ افیسر روبینہ شاہین کورونا کے باعث کافی دنوں سے علیل تھیں، روبینہ شاہین نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال میں خدمات دے رہی تھیں، روبینہ شاہین کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاوں میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی، واے این اے کے مطابق کورونا کے باعث ڈاکٹرز ، نرسسز اور ہیلتھ ورکرز جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔