.jpg

صوابی: گزشتہ روزفائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےچارافرادکی نمازجنازہ ادا

ویب ڈیسک(صوابی )گذشتہ روز چھوٹا لاہور میں جرگے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں چار افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔واقعے میں جاں بحق یارحسین کے رہائشی تھے۔ تین افراد کی نماز جنازہ یارحسین میں ادا کی گئی ہے ،نمازہ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ہے۔علاقے کی فضاسوگوار جبکہ ہر آنکھ نم دیدہ تھی ، المناک اور دردناک واقعہ پر ضلع بھر کے عوام سوگوار رہے۔
واضح ر ہے گزشتہ روز صو ابی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور میں سابق ایم پی اے کے حجرہ میں جائیداد کے تنازعے کے حوالے سے ہونے والے جر گے میں اندھا دھند فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں پانچ افراد کا تعلق چھوٹا لاہور جب کہ تین جاں بحق افراد کا تعلق یار حسین سیتھا اور دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار تھے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ