aaaa 3

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 2839 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 40 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک میں 2839افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔


ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 48576 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 41 ہزار 423 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک بھر میں 3 لاکھ 98ہزار024 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

سندھ میں1 لاکھ 73ہزار014 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 19ہزار 035 ، جبکہ کے پی میں 47190 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 30123کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4649 ، بلوچستان میں 17158کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

آزاد کشمیر میں کورونا کے 6855 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 8025 اموات ہوچکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2924 ، پنجاب میں 2991مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1368 ، اسلام آباد میں کورونا کے 314مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان
میں 166 ، گلگت بلتستان میں کورونا کے 97مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 165مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 33302 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1757 وینٹیلیٹرز مختص ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

ملک بھر میں کورونا کے 300 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 614 ہسپتالوں میں کورونا کے 2543مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 55لاکھ8 ہزار 810 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔