a27a93f4 9a38 40ab 9950 31cb6b2ed517

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کئے جانے والے ٹیسٹس میں 20 فی صد مثبت آرہے ہیں

ویب ڈیسک (پشاور)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد طیب نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر شدید، لیکن کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا،ان کا کہنا تھا کہ اس لہر میں مثبت کیسز کا تناسب زیادہ ہے، محکمہ صحت کا عملہ بھی تیزی سے متاثر ہورہے ہیں، اجتماعات پر پابندی عائد کی جائے، حکومت ہویا اپوزیشن اجتماعات سے گریز کریں۔

حکومت طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنائے جائے، پی پی ایز کی کمی نہ ہونے دی جائے، طبی عملے کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائے اور کے شہدا کو معاوضہ دیا جائے، کورونا سے اموات کا تناسب 2 فیصد تک ہے، اس کا کوئی علاج نہیں، کورونا کے خاص علامات نہ نے کی وجہ سے مریض کی حالت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

شہری ماسک پہنے، سینی ٹائزر استعمال کریں اور ہجوم میں جانے سے گریز کریں، صوبائی دارالحکومت میں کئے جانے والے ٹیسٹس میں 20 فی صد مثبت آرہے ہیں، پیما کے ترجمان ڈاکٹر حضرت اکبر کی بات چیت میں کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں نوجوان بھی متاثر ہیں، اس مرتبہ مرض کا دورانیہ بھی زیادہ ہے، پیما نے ایک مرتبہ پھر ٹیلی یڈیسن کا آغاز کردیا ہے، مریض 03155550915 نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان