37219 16782773

مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کی گلوکارشوکت علی کےگھرآمد،خیریت دریافت کی

ویب ڈیسک(لاہور) فردوس عاشق اعوان نے گلوکار شوکت علی کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے دو لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی گلوکار شوکت علی کو پیش کیا۔
اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا گلوکار سے کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کر رہی ہے مگر آپ کو علاج کیلئے کہیں اور جانا پڑا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت آپ کے علاج کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور ذاتی حیثیت میں آپکی مالی معاونت بھی کرے گی۔
ذرائع کا یہ بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے گلوکار شوکت علی کے بیٹے سے انکی سی وی بھی مانگی ہے تاکہ انہیں بھی کوئی روزگار کا ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔ شوکت علی جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، جس پہ فردوس عاشق اعوان نے انہیں حوصلہ دیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شوکت علی صاحب کیلئے ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے بھی حکومت پاکستان کو سفارش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف