483570 47623538

پشاور : ضلعی انتظامیہ کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

ویب ڈیسک (پشاور):ضلعی انتظامیہ نے پخہ غلام اور باغبانان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ،باغبانان میں ورسک گریوٹی نہر پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جبکہ ورسک گریوٹی نہر کے کناروں سے 60 سے زائد غیر قانونی کیبن و دکانیں مسمارکر دئیے گئے ۔پخہ غلام میں نہر کے کناروں سے غیر قانونی تعمیرات مسمارکر دی گئی ۔
آپریشن میں بھاری مشینری کے زریعے ندی نالوں پر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا.آپریشن میں محکمہ آبپاشی،ٹائون ٹو اور ٹائون فور کا عملہ بھی موجودتھا ،ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کا کہنا تھا کہندی نالوں پر موجود غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور