corona 3

خیبرپختونخوا:کورونا کے حملوں میں تیزی، مزید10 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک(پشاور)خیبر پختونخوامیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ترجمان محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد1627 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین

رپورٹ کے مطابق صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 236 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 57 ہزار 982 ہوگئی ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 762 مریض صحت یاب ہوئے ہیں،صوبے میں کورونا سے اب تک 52 ہزار 818 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد35 ہزار 37 ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا