656113 3066142 corona hospital akhbar

کرونا وائرس کا وار جاری پاکستان میں متاثرہ افرادکی 52 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد : ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 1 ہزار743 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کےبعدمتاثرہ افرادکی مجموعی تعداد52 ہزار437 ہو گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں18 ہزار730 سندھ میں20 ہزار883 خیبر پختونخوا میں7 ہزار 391 بلوچستان میں3 ہزار198 اسلام آباد میں ایک ہزار457 گلگت بلتستان میں607 اور آزاد کشمیر میں171 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری
مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

وائرس سے اب تک16 ہزار653 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 34 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار101 ہو گئی ہے۔