download 72

سول ڈیفنس چارسدہ کی ٹیم نے آخر کار دریائے خیالی چارسدہ میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ڈھونڈ نکالی

چارسدہ: چیف سول ڈیفنس  فہد اعظم خان  اور سی ڈی او ضلع چارسدہ غفار خان  کی ہدایات پر سول ڈیفنس چارسدہ کے غوطہ خوروں نے دن رات محنت کرکے بلا آخر نوجوان کی لاش ڈھونڈ نکالی،دریائے خیالی چارسدہ میں چوتھے روز سے جاری سرچ آپریشن کے بعد پشاور کی رہائشی نوجوان اسامہ ولد حیدر خان کی لاش دریائے خیالی میں نوشہرہ کے مقام پر سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے سخت محنت اور کوشش کے بعد ڈھونڈ نکالی،لاش کو موقع پر تابوت میں بند کرکے لواحقین کے حوالہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ