KP logo 1 1

‏صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے اعلی افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

پشاور:صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے اعلی افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، سیکرٹری ریلیف عابد مجید سیکرٹری محکمہ کھیل،سیاحت و ثقافت مقرر ، سیکرٹری کھیل،سیاحت و ثقافت خوشحال خان سیکرٹری خوراک تعینات ، ڈویژنل کمشنر ڈی آئی خان جاوید مروت سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس و ٹیکنیکل ایجوکیشن ‏تعینات کر دئے،

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

کمشنر ہزارہ ڈویژن ظہیر الاسلام، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن تعینات ، سیکرٹری انڈسٹریز عامر لطیف سیکرٹری ریلیف تعینات ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کمشنر ہزارہ ڈویژن تعینات ، سیکرٹری پراونشل اومبڈزمن ارشد خان کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ اطلاعات تعینات کردیا گیا ، ‏محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری یحی اخونزادہ کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن تعینات ، محکمہ خوراک کے سیکرٹری کو اسٹبلیشمنٹ رپورٹ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز