polio workers

کوہاٹ میں چار ماہ بعد انسداد پولیو مہم شروع

ویب ڈیسک (کوہاٹ) : ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کوہاٹ کے مطابق چار ماہ کے وقفے کے بعد انسداد پولیو مہم شروع، ‘ ڈی پی سی آر کوہاٹ کے مطابقمہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 822 ٹیم تشکیل دی گئی ہیں ، مہم میں بچوں کو وٹامن اے کیپسول بھی دیئے جائیں گے، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے 1500سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،انسداد پولیو مہم کیلئے شہر کو پانچ بڑے اور بارہ سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیو ٹیموں کی حفاظت کے پیش نظر ضلع میں دفعہ 144 بھی نافذ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق