Screen Shot 2020 09 17 at 6.41.14 PM

احتساب انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوا تو ملک قائد کا پاکستان بنے گا- شہباز شریف

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاکستان بار کونسل کی آل پارٹیز کانفرنس، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اے پی سی میں اظہار خیال

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قربانیوں کے حوالے سے کی گئی باتوں پر کوئی دوراے نہیں، اس باغ میں انکے ظلما کا خون شامل ہے- مختلف ادوار میں ہمارے بلوچ اور پنجاب کے بھائیوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں-ملک کے اندر انصاف کے حوالے سے مشیب و فراز آ تے رہے،مولوی تمیز الدین کیس میں جج نے اختلافی نوٹ لکھا، جسٹس ارشدملک کا سارا قصہ اپکے سامنے ہے.

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں ڈکٹیٹڑوں نے ترامیم کرواکے عدلیہ کو کمزور کیا، عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند لوگوں نے منصفوں کی شکل میں ڈکٹیٹروں کو آ ئین میں تبدیلی کا اختیار دے دیا،اج ماضی سے سبق حاصل کرتے ہوے اگے بڑھنا ہے.

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

شہباز شریف نے کہا کہ عدلیہ جب بھی سیاسی ہوئی نقصان ملک کو پہنچا،گوالمنڈی میں نیک لوگ رہتے ہیں جنہوں پاکستان کیلئے خون کی دریا عبور کئیے،وزیراعظم کو یہ احساس نہیں کہ پاکستان کا ہر چپہ مقدس ہے،ملک میں مہنگائی عروج پر ہے،پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہے،چھوٹے صوبوں کے حقیقی شکایات کا حل نکالنا ہے،چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنے سے ہی محبت یگانگت ہو گی.

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

شہباز شریف نے کہا کہ کالے کوٹوں والے بتائیں کس طرح منصف چنا جائے جو صحیح منصفی کرے، احتساب پر زیادہ بات اس لئیے نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ہم خود انتقام کی چکی سے گزر رہے ہیں، حکومت وقت کے ٹون کل سب نے سن لی ہے،فئیر احتساب ہوتو حکومت کے آدھے لوگ بچ نہیں سکتے،پارلیمان میں کھڑے ہوکر وہ باتیں کی گئیں جن کا کوئی تصور نہیں کرسکتا، ملک کو آگے لیجانے کیلئے چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنا ہونگے.