azerbaijan armenia war 2020

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئیں

ویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دو روز سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمینین حکام کے مطابق اب تک ان کے 31 فوجی مارے جاچکے ہیں۔

آذربائیجان کے مطابق شیلنگ کی زد میں آکر چھ افراد ہلاک اور چھبیس شہری زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کے علاقوں پر آرمینین فوج کی گولہ باری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا نے متنازع ریجن میں مارشل لا نافذ کرکے فوج کی منتقلی شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

رپورٹ کے مطابق آرمینیا ںے آذربائیجان کے 2 ہیلی کاپٹر اور3 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آرمینیائی وزیر اعظم کے مطابق آذربائیجان کی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے۔