cabbinet

وفاقی کابینہ نے افغانستان کیلئے مجوزہ ویزاپالیسی کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی کابینہ نے افغانستان کے لئے مجوزہ ویزاپالیسی کی منظوری دی ہے اوربرطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک کو پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کے قرضوں اورمالی سال 19-2018 اور2020 کے دوران ان کی ادائیگیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، کابینہ کو بتایا گیا کہ حکومت قرضوں کی ادائیگی کے لئے سالانہ تقریبا دس ارب ڈالرادا کررہی ہے، جبکہ گزشتہ حکومت اس کے مقابلے میں تقریبا ساڑھے پانچ ارب ڈالرادا کررہی تھی، کابینہ کو بتایا گیا کہ پچھلے بارہ برسوں میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے پہلے مارچ2020 تک محصولات کاحجم بیس ارب روپے تھا، اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت نے گزشتہ دوبرسوں میں قرضوں کے متعلق مختلف اقدامات کئے ہیں، ان اقدامات میں بنیادی خسارے میں کمی لانا، شرح مبادلہ کو مستحکم کرنا،ملکی قرضوں کے معیار اور نوعیت کو بہتربنانا، غیرملکی قرضوں کی نوعیت میں بہتری لانا اورقرضوں کے بارے میں مختلف اقسام متعارف کرانا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار