download 144

پاکستان میں کوسٹ گارڈزکی سمندر میں کاروائی۔ لانچ سے غیر ملکی شراب برآمد

ویب ڈیسک (کراچی): پاکستان کوسٹ گارڈزکی سمندر میں کاروائی ، ترجمان کو سٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ کراچی ابراہیم حیدری کے کھلے سمندر میں لانچ سے بھاری مقدار میں اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد ہوئی، کوسٹ گارڈز میرین نے لانچ سے 2872 بوتلیں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی، غیر ملکی شراب اندرون ملک سمگل ہو رہی تھی، پکڑی جانے والی شراب کی مالیت 2 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہیں، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا، پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک