10835127711597574793

پشاور بی آر ٹی بس سروس 24 اکتوبر سے دوبارہ عوام کیلئے بحال کردی جائیگی

ویب ڈیسک (پشاور):ترجمان ٹرانس پشاورکے کہنے کہ مطابق پشاور بی آر ٹی بس سروس تعین کردہ تاریخ سے ایک دن قبل عوام کیلئے بحال کردی جائیگی، ٹرانس پشاور اور بس کمپنی کی ٹیم مکمل طور پر متحرک،عوام کو محفوظ اور بہترین سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے، بی آر ٹی سروس کو بس کمپنی سفارش کے بعد 24 اکتوبر سے بحال کیا جائے گا، بی آر ٹی سروس کو بس بنانے والی کمپنی اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا، بس کمپنی اور ٹرانس پشاور ماہرین کی جانب سے سروس کو جلد از جلد بحال کرنے کے حوالے سے دن رات کام کیا گیا، بی آر ٹی کی تمام بسوں کی جامع تحقیقات، نئے آلات کی نصبی، لوڈ اور روڈ ٹیسٹینگ کی گئی، شہری 24 اکتوبر سے اس بہترین سفری سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں، بی آر ٹی کے تمام مسافروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار، مسافر بسوں میں خواتین، معذور اور معمر افراد کی مخصوص نشستوں پر نہ بیٹھیں، بی آر ٹی کی مرکزی راہداری کے ہر اسٹیشن پر ہر 2 سے 4 منٹ کے بعد بس پہنچے گی، مسافر حضرات بسوں میں غیر ضروری رش پیدا کرنے سے گریز کریں اور اگلی بس کا انتظار کریں۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے