463589 7058964 updates

لوئر کرم میں ٹریفک کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

ویب دیسک (کرم)ضلع کرم تحصیل لوئر کرم میں ٹریفک کی وجہ سے عام راہگیروں ،مریضوں اور طلبا کو شدید مشکلات درپیش ہے ،پاک فوج اور کرم ملیشیا کے تعاون سے صدہ بائی پاس روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جس کے تعمیر سے عوام کا دیرینہ مسلہ حل ہوجائے گا وی۔ پاراچنار و سدہ سمیت تمام ضلع کرم کے عوام سدہ شہر میں رش اور ٹریفک سے سخت مشکلات کا شکار تھے عوامی مطالبات پر پاک فوج اور کرم ملیشیا کی مشترکہ کاوشوں سے تقریبا ایک ارب 11 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 کلومیٹر صدہ بائی پاس روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جس کے پایہ تکمیل سے صدہ۔ پاڑہ چنار روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں کافی آسانی ہوگی اور صدہ شہر میں رش سے عام راہگیروں , طلبا و ہسپتال جانے والے مریضوں کی مشکلات بھی کم ہونگی کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل جمیل الرحمن کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی اراضی بائی باس روڈ کی تعمیر میں آئیں گی انکو معاوضہ دیا جائے گا ،اس سلسلہ میں انہوں نے ایک غریب معزور شخص کو ابتدائی طور پر 5 لاکھ روپے نقد ٹینٹ اور اشیا خوردونوش بھی دیدئے۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق