99

ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیرداخلہ کے بیان کی وضاحت کریں. اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک: اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیرداخلہ کے بیان کی وضاحت کریں، وزیرداخلہ اعجاز شاہ انتہائی لاعلم اور بے خبر وزیر ہے، اے این پی نے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی، وزیرداخلہ وضاحت کریں کہ اے این پی میدان میں کھڑی تھی، آج بھی کھڑی ہے لیکن موصوف کا کیا کردار تھا؟ وزیرداخلہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ بشیربلور،میاں افتخارحسین کے اکلوتے فرزند سمیت کئی سو کارکن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے ہیں، اُس وقت سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کررہے تھے، اے این پی نے ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی جانوں کے نذرانے دیے، اے این پی نے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کئی سو قیمتیں جانیں گنوادی ہیں، جس وقت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہورہے تھے، موصوف وزیرداخلہ کہاں تھے؟ ریاست وضاحت کریں ،کیا اے این پی دہشتگردی کے خلاف جنگ ریاست کے تحفظ کیلئے لڑ رہی تھی یا ریاست کے خلاف۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک