Qadri 1

سڑک بند کرکے لوگوں کو تکلیف پہنچانا اچھی بات نہیں۔ وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)فرانس میں سرکاری سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرین نے اسلام آباد میں دھرنادیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری دھرنے میں پہنچ گئے۔انہوں نے مظاہرین سے آ بپارہ چوک میں جاری دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی۔دھرنے کے منتظمین اور وفاقی حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سے مذاکرات کے بعد مظاہرے کے منتظمین نے فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو مہلت دینے کا فیصلہ کر لیا۔نورالحق قادری کی یقین دہانی کے بعد آبپارہ چوک میں جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
انھوں نیمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا شرکاء پر شیلنگ کرنا انتہائی شرمناک اقدام ہے۔اسلام آباد کی انتظامیہ نااہل انتظامیہ ہے۔نور الحق نے مظاہرین سے درخواست کی اور کہا کہ جو کچھ انتظامیہ نے کیا اس پر ان کو معافی دے دیں۔
نور الحق قادری نے مظاہرین سے کہا کہ آپکے مطالبات وزیر اعظم تک پہنچائوں گا۔مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی نہیں کراتامگر میرا بھی مطالبہ وہی ہے جو آپ کا ہے ۔مظاہرین سے کہا کہ سڑک بند کر کے عوام کو تکلیف دینا اچھا نہیںہے۔مجھے کچھ لوگوں نے منع کیا کہ دھرنے میں نہ جائیں۔آئندہ ہفتے پیر کو آپکی پانچ رکنی کمیٹی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کراوں گا۔ نمائندہ ٹیم سے بات ہوئی جس پر یقین سے کہتا ہو کہ اپ میں سے کوئی بھی اینٹی سٹیٹ نہیں ہے ۔آپ اپنا احتجاج ختم کریں پیر کے دن تین فیڈرل منسٹر آپکی ٹیم کے ساتھ فارن آفس میں بیٹھ کر آپکے مطالبات سنیں گے ۔
وفاقی وزیر مذہبی امورنے دھرنے کے منتظمین سے کہا کہ اگر بات نہ بنی تو میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی حاضر ہے ۔
نور الحق قادری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے میٹنگ میں فرانس کے معاملے پر اہم گفتگو ہوئی ہے، عمران خان کی قیادت میں امید ہے اچھے نتائج برآمد ہونگے۔نور الحق قادری نے کہا کہ ترک صدر اردگان اور عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز بلند کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد