jkjjkk

چارسدہ میں جمعت علماء اسلام کے اجلاس کا انعقاد۔22 نومبر جلسہ میں شرکت کا اعلان

ویب ڈیسک (چارسدہ): جمعیت علماء اسلام ضلع چارسدہ کا گرینڈ اجلاس کا انعقاد، اجلاس کے دوران جے یو آئی نے حکومت کے خلاف 22 نومبر کو پی ڈی ایم جلسہ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا، سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمے کیلئے عوام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دیکر شانہ بشانہ کھڑے ہوجائے، اجلاس میں ضلعی امیر مولانا گوہر شاہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الہیٰ جان، تحصیل تنگی امیر مولانا کمال شاہ، مفتی پیر گوہر علی، سابق صوبائی وزیر بیرسٹر ارشدعبداللہ، ہارون خان، سمیت دیگر عہدیدران نے بھی شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےموجودہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، روز مرہ اشیاء آٹا، گھی، چینی کے قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمرتوڑ دی اورعوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور