news 1579066776 6340 10

سوات میں دن دہاڑے موٹر کار پر فائرنگ۔ 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (سوات): مینگورہ شہر میں دن دہاڑے موٹر کار پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل پرسوارتھے، موٹر کار پر فائرنگ کرکے بھاگ گئے ہیں، پیر سید ڈی ایس پی مینگورہ سٹی کا کہنا تھا کہ قتل سابقہ دشمنی کے بنا پر کیا گیا ہے، دونوں مقتولین عدالت سے واپس جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نے نشانہ بنا ڈالا ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین ٹیکسی میں واپس گھر جارہے تھے کہ اچانک سے فائرنگ ہوئی، ٹیکسی ڈرائیور بچ گیا ہے، جائے وقعہ پر پولیس پہنچ چکی ہے، تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری