ggg 5

ملک بھرمیں کورونا کے وار جاری ۔ 3113 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 54 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک میں 3113 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔


ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 45533 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 35ہزار 881 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 89ہزار311 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 68 ہزار783 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 17ہزار 160 ، کے پی میں 46281 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

اسلام آباد میں 28980 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4598 ، بلوچستان میں 17008کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 6501 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7897 اموات ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے 2885 ، پنجاب میں 2945 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا میں 1346 ، اسلام آباد میں کورونا کے 305 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 165 ، گلگت بلتستان میں کورونا کے 96 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 155مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45533 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1772 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 276 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 615 ہسپتالوں میں کورونا کے 2647 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 53 لاکھ 86 ہزار 916 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔