6a6b4dfa047bb13593aa7ecebb586fd5 M

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ترکی کا سرکاری دورہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ترکی کا سرکاری دورہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کوترکش آرمڈ فورسز کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ ”لیجن آف میرٹ“ کی تفویض کردی، ترکش نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر ترک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل عدنان اُزبال نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ترکش نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ کو ترک بحریہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہیں، سربراہ پاک بحریہ نے ترکی کے نیول چیف کے علاوہ قومی دفاع کے وزیر، کمانڈر ترکش آرمڈ فورسز اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر البحر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے استحکام کیلئے ترکش آرمڈ فورسز کی کاوشوں کو سراہا ہے، ترک حکام نے پاک بحریہ کی جانب سے بحر ہند میں سمندری تحفظ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی، نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور