0a9e105bcce4f20e828c73322021edca

کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا وائرس کی پہلی لہر سے کامیابی سے نمٹنے کے بعد پاکستان کووڈ ویکسین سے مستفید ہونے کے لیے تیارہیں، ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کورونا ویکسین کی دستیابی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ویکسین کی دستیابی کے لیے گاوی کی جانب سے 17 نومبر کو درخواستیں لینے کا آغاز کیا گیا ہے، شہریوں کی قوتِ مدافعت مزید بہتر بنانے کے لیے قائم سپیشل ورکنگ گروپ کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی، سفارشات کی منظوری ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت نیشنل انٹگرینسی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں دی گئی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

کورونا سے محفوظ اور موثر ویکسین کی جلد از جلد دستیابی کے حوالے سے حکومت کی کاوشیں جاری ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے ہیلتھ کئیرورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیع ہے، اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ، کورآرڈینٹر انسداد پولیو مہم ڈاکٹر رانا صفدر کی خصوصی شرکت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

اجلاس میں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، گاوی اور دیگر فریقین کی جانب سے بھی شرکت کی، اجلاس میں مُلک بھر میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے حکومتی لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی، شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب حکمت عملی کو سراہا گیا۔