54545455555555555

باچاخان کا فلسفہ عدم تشدد پوری دنیا کی ضرورت بن چکا ہے- اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک (پشاور)باچاخان کا فلسفہ عدم تشدد پوری دنیا کی ضرورت بن چکا ہے، اسفندیارولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انجمن اصلاح الافاغنہ کے صدسالہ تقریبات پوری دنیا میں منائی جائیگی1921 سے 2021 تک کے سفر کے دوران کٹھن مراحھل، قیدوبند، جلاوطنی، جائیدادوں کی ضبطگی اور دیگر صعوبتیں برداشت کی گئیں آج ہمارا ہر کارکن، ہر رہنما اور خدائی خدمتگار تحریک کے تسلسل سے منسلک ہر فرد بڑے فخر کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ یہ تحریک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

انہوں نے کہا کہ باچاخان نسانیت کے علمبردار تھے اور عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر وہ پوری دنیا میں امن و بھائی چارے کے داعی تھے، آج باچاخان کے فلسفے کی ضرورت پہلے سے بہت زیادہ ہوگئی ہے ،کیونکہ دنیا میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے ،امن کی بات کرنیوالے لوگ انتہائی کم ہوچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ باچاخان اور انکے ساتھیوں کا شروع کردہ سفر آج پارلیمان تک پہنچ چکا ہے اور حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے باچاخان کا شروع کردہ سفر کبھی رکے گا نہیں اور نہ اپنے قومی حقوق اور قومی وسائل پر کبھی سمجھوتہ کیا جائیگاانجمن اصلاح الافاغنہ کے صدسالہ تقریبات کے آغاز پر پیغام دیا ۔