پشاوریونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے،تعطیلات کے بعد یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز میں آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحکم ثانی ان لائن تدریسی عمل جاری رہے گا ،حکومت نے یکم فروری سے اعلی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیاہے، آفس آنے والے فیکلٹی اور انتظامی سٹاف کو کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر
مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا

ترجمان کے مطابق جامعہ پشاور میں ماسٹر کے معطل امتحانات بھی 13 جنوری سے دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔