Screen Shot 2021 01 26 at 12.08.21 PM

محکمہ تعلیم میں کلاس فوربھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک(کوہاٹ) محکمہ تعلیم میں کلاس فور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، میرٹ کے برعکس اکثر سکولوں میں غیرمقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق من پسند افراد کو بھرتی کرنے کے لیے سکولوں میں آسامیاں خالی ظاہر کی گئیں، مقامی امیدوار وں نے بھرتی کئے جانے والے غیر مقامی افراد کو ڈیوٹی کرنے سے روک دیا ،کلاس فور بھرتیوں پر سب سے پہلے مقامی افراد کا حق ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  6لاکھ ٹن گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،بیرسٹر سیف

صوبائی مشیر برائے آئی ٹی نے اپنے پی آراو بھی چوکیدار بھرتی کروا لیا ۔

مقامی امیدواروں نے دھمکی دی ہے کہ ناانصافی کا ازالہ نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

ڈی ای او کا کہنا تھا کہ جن امیدواروں کو بھرتیوں پر اعتراض ہے وہ عدالت سے رجوع کریں، حکومت کی طرف سے کلاس فور بھرتیوں کے لئے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے حکومت کو کلاس فور بھرتیوں کے لئے واضح پالیسی دینی چاہیے۔