بیرسٹر سیف

6لاکھ ٹن گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے مینڈیٹ چور ٹولے نے 6لاکھ ٹن سے زائد کی گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا ۔
گندم سکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاق میں جعلی حکومت بننے کے بعد بھی گندم کی درآمد کاسلسلہ جاری رہا،مینڈیٹ چور ٹولے نے 98ارب روپے کی گندم درآمد کی۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے اپریل میں گندم کس کے کہنے پر درآمد کیا جاتارہا،وفاق کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے درآمدی گندم 820 روپے فی کلو میں پڑی۔
انہوں نے کہا کہ : ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگانے کے باوجود پی ڈی ایم ٹوسرکار کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے پلان نہیں۔
نااہل ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان رل گئے ،گندم سکینڈل کی گونج میں فارم47کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج