خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک(پشاور): ڈائریکٹر آپریشنز کےمطابق ڈی آئی خان میں 300 لیٹر ناقص اور زائد المعیاد مشروبات برآمد، موقع پر تلف۔
دیرلوئر میں بچھڑوں کو ذبح کرنے پر دو قصائیوں کے دکان سیل، ناقص گوشت تلف کردیا گیا۔
مردان رستم میں اشیاء خوردنوش کے دکانوں کا معائنہ، نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر دو یونٹس سیل۔
بنوں میں انسپیکشن کے دوران 30 لیٹر ناقص سرکہ برآمد کیا گیا۔
ہری پور غازی بازار میں ناقص صفائی پر چکن شاپ، فش پوائنٹ اور ایک بیکری یونٹ سیل کر دیا گیا۔
لکی مروت میں زائد المعیاد اشیاء خوردنوش برآمد ہونے پر دو دکانوں کو سیل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں ملا