election comission of Pakistan

سینیٹ الیکشن:خیبرپختونخوا میں 65 سےزائد فارمزامیدواروں نےحاصل کرلئے

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا میں 65 سے زیادہ امیدواروں نے فارمز حاصل کرلیے ہیں۔الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی آج اور کل جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ ترین فارم حاصل کرنے والوں میں لیاقت ترکئی، محسن عزیز، شاہ خالد، ذیشان خانزادہ اور ساجد نواز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ جی گل آفریدی ،تاج محمد، حاجی ہدایت اللّٰہ، زبیر علی اور نیک محمد خان نے بھی کاغذاتِ نامزدگی کے فارمز حاصل کر لیئے ہیں