بی آر ٹی کےباقی ماندہ تعمیراتی کام پرتنازع کھڑا ہوگیا

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے باقی ماندہ تعمیراتی کام پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹرز نے بی آرٹی روٹ پشاور اور تین میگا شاپنگ پلازوں پرکام سےانکار کردیا ہے جس کے باعث تینوں بس ڈپوز پر کئی ماہ سے کام تعطل کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے شاپنگ پلازوں کی تعمیرکے لیےکنٹریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کام سب کنٹریکٹرزکو دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے اور سب کنٹریکٹرپرانے ریٹس پر ہی باقی ماندہ کام مکمل کریں گے جب کہ بقایاجات کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے

دوسری جانب کنٹریکٹر کا کہنا ہےکہ پی ڈی اے نے 5 ارب 17کروڑ روپے کے بقایاجات روک رکھے ہیں اور بلوں کی کٹوتی کی مد میں بھی ساڑھے تین ارب روپے واجب الادا ہیں۔