مینڈیٹ چوری کرنےکا نعرہ لگانےوالوں کیلئےآج کا دن لمحہ فکریہ ہے،شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخابات کےحوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دونوں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہےہمارا مقابلہ کسی ایک جماعت سے نہیں گیارہ جماعتوں سےرہا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی ہےگیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کو کامیابی سے نہیں روک سکیں ،مینڈیٹ چوری کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے لئے آج کا دن لمحہ فکریہ ہے اپوزیشن جماعتیں اپنے دور اقتدارمیں عوام کے لیے کچھ کرتی تو آج ان کواتنی شرمندگی نہ اٹھانی پڑتی ۔

مزید پڑھیں:  عدالت نے علی امین گنڈاپور 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

شوکت یوسفزئی نے کہا ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود پی ایم ایل این کو شکست ہوئی جبکہ کرم میں جے یو آئی کی سیٹ تحریک انصاف نے جیت لی ہے۔جی یوآئی کی سیٹ پر شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔

صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر شکست کے بعد اپوزیشن کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں رہتا مگربدقسمتی سے شکست کو تسلیم نہ کرنا اپوزیشن کی پرانی روایت ہے۔ ڈسکہ میں پی ایم ایل این کے لیڈروں کی موجودگی میں غنڈہ گردی قابل مذمت ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کے دوران گنڈا گردی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب

نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پرانہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا ہےنوشہرہ کی سیٹ پر شکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔