719314 9774224 fazlu akhbar

سعودی عرب کے موقف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ‎مولانا فضل الرحمان کے مطابق سعودی عرب کے موقف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امریکی صدر نے کہا کہ ‎پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کا تقاضا ہے کہ بغیر کسی شرط کے ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہو، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کے سعودی قیادت پر الزامات اور دباؤ کو مسترد کرتے ہیں، امریکہ کی جانب سے مسلم ممالک پر از خود الزامات اور خود ہی فیصلہ کرنے کی روایات پرانی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع

‎مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے، ‎مشکل کی اس گھڑی میں سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ‎حجاز مقدس کے تحفظ کے لئے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص نام فائنل کرلیا