unnamed 103

لکی مروت میں سرکاری سبسڈائز آٹے میں بڑے پیمانے پر گھپلے

ویب ڈیسک(لکی مروت)لکی مروت میں سرکاری سبسڈائز آٹے میں بڑے پیمانے پر گھپلے، مختص سرکاری کوٹے کی تفصیل ڈپٹی کمشنر کے فیس بک پیج پر پانچ دن پہلے شیئر کی گئی ہے۔

لکی مروت، ڈپٹی کمشنر کی شیئر کردہ تفصیل کے مطابق میلہ مندرہ خیل کاکوٹہ 700تھیلے ہےجبکہ مل کے مالک کے مطابق ٹرک میں 500تھیلے ہیں گنتی پر ٹرک میں صرف 370تھیلے موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کو وزیر خزانہ کا اضافی چارج تفویض

ذرائع کے مطابق مل مالک نے آف دی ریکارڈ کم کوٹے کی وجوہات بتادیں، تمام افسران کو بھاری رقم دیتاہوں کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے ساتھ صوبہ بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی

عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ٹرک باہرسے بھرانظر آتا ہےجبکہ ٹرک اندر سے خالی ہوتا ہے جسکی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے۔