Untitled 1 204

باجوڑ:پہاڑی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ

ویب ڈیسک (باجوڑ): تحصیل اتمان خیل ارنگ میں قوم میاں گان اور شموزئی کے درمیان پہاڑی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، رات سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق ایک گھر کو آگ بھی لگ گیا ہے، پہاڑی کا یہ تنازعہ کئی عرصہ سے جاری ہے، پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے رہائشی تین سگے بھائیوں سمیت 4 افراد بنوں میں قتل
مزید پڑھیں:  چارسدہ / ہری پور میں حکومتی اعلامیہ مسترد، نانبائیوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

فائرنگ رکوانے کے لیے مسلسل لاؤڈ سپیکرز پر اعلانات کیے جارہے ہیں، مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فائرنگ رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔